’’حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے اپنے دونوں موزے پہننے کے لیے منگوائے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ایک موزہ پہنا تھا کہ ایک کوا آیا اور وہ دوسرا موزہ اٹھا کر لے گیا اور اوپر جا کر (نیچے ) پھینک دیا۔
اس موزے میں سے 1 سانپ نکلا، حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا مفہوم ہے : جو شخص ﷲ تبارک و تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے موزے جھاڑے بغیر نہ پہنے ۔
اس حدیث مبارکہ کو امام طبرانی نے روایت کیا ۔