رسول اللہ ﷺ سے عشق

ایک بیل کا رسول اللہ ﷺ سے عشق

حضرت مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ : حضور نبی اکرم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی اہلِ بیت کے لئے ایک بیل تھا۔ حضور نبی اکرم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم جب باہر تشریف لاتے تو وہ اس سے کھیلتا اور (فرحت دیدار سے) جوش میں آجایا کرتا اور(وجد کرتا ہوا) کبھی آگے بڑھتا اور کبھی پیچھے آ جاتا ۔

جب وہ یہ محسوس کرتا کہ حضور نبی اکرم راحتہ العاشقین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اندر تشریف لے گئے ہیں تو پھر اس ڈر سے کہ کہیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کو تکلیف نہ ہو سکون سے کھڑا ہوجایا کرتا اور کوئی حرکت نہ کرتا جب تک کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم گھر میں موجود رہتے ۔

ایک چڑیا کی دربار رسالت ﷺ میں حاضری

Leave a Reply