ہم دوست نیوز ( آنلائن ): دنیا بھر کے ناظرین منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے اور اب سے چند ہی گھنٹوں میں انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ کل 3 ستمبر کو منی ہائسٹ سیزن 5 کا پارٹ1 ریلیز کردیا جائے گا جبکہ اس سیزن کا دوسرا پارٹ 3 دسمبر 2021ء کو ریلیز کیا جائے گا۔
منی ہیسٹ کی نقب زنی کی انوکھی وارداتوں پر مشتمل اس سیریز نے ایکشن، سسپنس اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال سے ناظرین کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے اور اس سیریز کے ناظرین کی تعداد کروڑوں میں ہے