چار بچوں کی پیدائش

خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

کراچی: ( ہم دوست نیوز ) شہر قائد کے ایک نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے ۔

کراچی ضلع وسطی میں واقع سیفی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا ہے۔ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن ہونے کی وجہ سے چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے ۔

19 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش سے قبل حمل کے علاج کیلیے سیفی ہسپتال میں اندراج کروایا تھا ، وہ 30 سے زائد ہفتہ کے حمل کی عمر میں پری ٹرم لیبر گئی اور گزشتہ روز صبح 10 بجے اپریشن کرایا گیا۔

خاتون نے 1.4 ، 1.1 ،1 اور 1.1 کلو گرام وزنی 4 بیٹوں کو ایک ساتھ جنم دیا ہے ، چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروا دیا گیا ہے ، آپریشن کے بعد ماں کی حالت کافی بہتر ہے۔

ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Leave a Reply