مشی گن: ( ہم دوست نیوز ) ایک امریکی جوڑے نے خاندان کو 138 سال کے بعد بیٹی کی خوشی سے نواز ڈالا ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے کیرولین اور اینڈریو کلارک کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے ۔
یہ جان کر آپ حیرت انگیز رہ جائیں گے کہ کلارک کے خاندان میں 138 سال کے بعد کسی لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بچی کی ماں کیرولین کا کہنا ہے کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی ہونے والی ہے تو ہم بے حد خوش ہوئے تھے لیکن میں اس وقت بے حد حیران ہوگئی جب میرےشوہر نے بتایا کہ 1885ء کے بعد یہ ہمارے خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہے ۔
گزشتہ 138 سال سے کلارک کے شجرہ نسب میں جو بھی بچہ پیدا ہوتا تھا وہ لڑکا ہی ہوتا ، البتہ قریبی رشتے داروں میں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی ۔
کیرولین کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے بھی کلارک نے اپنے خاندان کے اس منفرد پسِ منظر کے متعلق میں بتایا تھا لیکن میں نے اس وقت اس بات پر یقین نہیں کیا تھا۔