نیلی روشنی دینے والی

نیلی روشنی دینے والی برف

نیلی روشنی دینے والی برف

روس : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق روسی سائنسدانوں نےپچھلے مہینے اپنے ملک میں موجود آرکٹک میں ایسی برف دیکھی تھی ۔ جس میں سے نیلی روشنی خارج ہو رہی تھی ۔ روس میں موجود آرکٹک خطے کے سب سے بلند ترین مقام وائٹ سی کوسٹ میں روسی حیاتیات دان نے برف کے اوپر رات کو چہل قدمی کی. تو اس نے برف میں چمکتی ہوئی خوبصورت نیلی روشنی دیکھی ۔

وہ روشنی کرسمس کی روشنیوں کی طرح چمکتی ہوئی نظر آرہی تھی ۔ ان روشنیوں کو دیکھ کر وہ بہت حیران رہ گئی ۔ انہوں نے جب غور کیا تو پتہ چلا کہ جیسے جیسے وہ آگے بڑھ رہی ہیں روشنی کی لکیر بنتی جا رہی ہے ۔

اس سائنسدان نے غور کیا کہ جس رستے سے وہ چل رہی ہیں. جہاں جہاں ان کا قدم پڑ رہا ہے ان کے قدموں کے نشان نیلی روشنی کو خارج کرتے جا رہے ہیں ۔

یہ سائنسدان فوری طور پر اپنی تحقیقی اسٹیشن پر پہنچی. وہاں سے انھوں نے اپنے فوٹوگرافر کو ساتھ لیا. اور واپس اسی جگہ آئی ۔ فوٹو گرافر نے اس برف کی تصویریں لیں ۔ اگلے دن سائنسدان نے اس مقام سے برف کو اکٹھا کیا ۔ تحقیقاتی ڈش میں ڈالا اور اپنے تحقیقی سٹیشن لے آئی ۔

جب اس سائنسدان نے برف کو پگھلایا تو اسے برف کے اندر سپوپوڈز نظر آئے ۔ سپوپوڈز دراصل ایک سمندری مخلوق ہے ۔ جو سو میٹر گہرے سمندر میں پائی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
ہماری کائنات میں کروڑوں کہکشاؤں کے جھرمٹ بھی گردش میں ہیں

سائنسدان نے جب ان سپوپوڈز کو دبایا تو اس کے اندر سے نیلی روشنی خارج ہوئی ۔ جس پر اس سائنسدان کو معلوم ہوا کہ جب وہ برف کے اوپر اپنا پاؤں رکھتی تھی تو پاؤں ان سپو پوڈز پر آتا تھا ۔ یہ دبتے تھے جس کی وجہ سے ان کے اندر سے نیلی روشنی خارج ہوتی تھی ۔

یہ سمندری کیڑے دراصل 100 میٹر گہرے سمندروں کے اندر موجود ہوتے ہیں. لیکن برفانی علاقے میں یہ برف کے اوپر آ گئے تھے ۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم 80 سال سے یہاں آرہے ہیں. لیکن اس سے پہلے ہم نے کبھی بھی یہ روشنی نہیں دیکھی ۔

Leave a Reply