دور سے کتا نظر

دور سے کتا نظر آنے والی یہ چیز ہے کیا؟ دیکھنے والے حیران

(ہم دوست نیوز):دور سے کتا نظر آنے والی یہ چیز ہے کیا؟ دیکھنے والے حیران

اطلاعات کے مطابق برازیل میں ایک جوڑا کتا نظر آنے والی چیز کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس وقت ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی۔جب انہیں پتہ چلا جسے وہ کتا سمجھ رہے تھے وہ دراصل بلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریو ڈی جینرو میں گھر کی بالکونی سے ایک جوڑے کو پڑوسیوں کی چھت پر کتے کا منہ دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن اصل میں وہ سفید کھال پر کالے دھبوں والی بلی تھی۔جو دور سے دیکھنے میں بالکل کتا لگ رہی تھی۔

یاد رہے کہ اس ویڈیو سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ویڈیو کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی ویڈیو دیکھ کر بلی کو کتا ہی سمجھے تھے۔ کیونکہ ایک نظر دیکھنے سے ایسا ہی لگتا ہے کتا ہے۔

Leave a Reply