2 منٹ کا سفر

2 منٹ کا سفر؛ دنیا کی انوکھی پرواز

(ہم دوست نیوز):2 منٹ کا سفر؛ دنیا کی انوکھی پرواز۔

ہوائی سفر گھنٹوں یا دِنوں میں طے ہوتا ہے۔ لیکن دنیا میں ایک ایسی پرواز بھی ہے۔جس کے سفر کا دورانیہ صرف 2 منٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے انوکھی اسکاٹ لینڈ کی ایک پرواز ایسی ہے۔جو ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے کا سفر کرتی ہے۔اس سفر کو طے کرنے میں اس پرواز کر صرف 2 منٹ لگتے ہیں۔

حیرت کی بات ہے کہ ان دونوں جزائر میں جہاز کے ذریعے سفر طے کرنے کا دورانیہ اتنا کم ہے کہ مسافروں کو سفر سے زیادہ جہاز میں سوار ہونے میں وقت لگتا ہے۔

تاہم اس کی پرواز کوئی پرسکون تجربہ نہیں۔کیونکہ یہ ایک چھوٹا طیارہ ہے۔جس کے کیبن میں 8 مسافر ہی سفر کرسکتے ہیں۔مگر اس پرواز کی خاص بات اس کے سفر کا دورانیہ ہے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شمالی حصے میں واقع جزیرے ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے کے درمیان چلنے والی اس پرواز کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی دنیا کی مختصر ترین شیڈول پرواز قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس طیارے سے سفر محض 1.7 میل کا ہوتا ہے۔تاہم اگر ہوا کا رخ موزوں ہو اور سامان کم ہو تو یہ فاصلہ محض 53 سیکنڈز میں بھی طے ہوسکتا ہے۔لیکن یاد رہے کہ زیادہ سے زیادہ اسے صرف 2 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

2 منٹ کا سفر؛ دنیا کی انوکھی پرواز” ایک تبصرہ

Leave a Reply