چور کی ایسی حرکت

چور کی ایسی حرکت کہ سب حیران رہ گئے

چور کی ایسی حرکت کہ سب حیران رہ گئے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہونے والا چور کھانے پینے اور سستانے کے بعد مالک مکان کو 200 ڈالر دے کر فرار ہو گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سینٹافی میں پیش آیا۔ جہاں گھر میں گھسنے والا مسلح چور بغیر لوٹ مار کے چلتا بنا۔

مکان مالک اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اس نے گھر میں رائفل تھامے شخص کو بیٹھے دیکھا۔یہ چور کھڑکی توڑ کے اندر آیا تھا۔

اس چور نے فریج میں رکھا مشروب پیا ، کھانا کھایا اور تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد مالک کو 200 ڈالر تھما دیے۔یہ سب دیکھ کر مالک حیران رہ گیا کہ چور نے کوئی لوٹ مار نہیں کی۔اس نے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور الٹا پیسے دے کر معافی مانگنے لگا۔

مکان مالک نے بتایا کہ کھڑکی ٹوٹنے پر چور اتنہائی شرمندہ تھا۔وہ اپنی حرکت پر نادم تھا اسی لئے جاتے جاتے نقصان کے ازالے کے طور پر 200 ڈالر زرتلافی دے گیا۔

Leave a Reply