مچھیرے نے 10فٹ

مچھیرے نے 10فٹ”لونگ ڈائناسور” پکڑلیا

مچھیرے نے 10فٹ”لونگ ڈائناسور” پکڑ لیا

اوٹاوا:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے ایک شہری نے ساڑھے 10 فٹ لمبی اسٹرجن مچھلی “لونگ ڈائناسور” کو پکڑ لیا۔اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔جس کو دیکھ کر صارفین حیرت زدہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے رہائشی یاویس بیسن نے کینیڈا کی مشہور ریاست برٹش کولمبیا میں مچھلی پکڑنے کے لئے جال بچھایا۔ لیکن جب مچھلی جال میں پھنس گئی تو وہ اسے دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو گیا۔

خیال رہے کہ لونگ ڈائناسور کے جال میں پھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

کینیڈین شہری یاویس بیسن نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس سے بڑی مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔ اس کی عمر تقریباً 100 سال کے قریب ہوگی۔یاویس نے مزید بتایا کہ یہ مچھلی ساڑھے 10 فٹ طویل ہے اور اس کا وزن تقریباً 272 کلو تھا۔ اس کو “لونگ ڈائناسور” بھی کہا جاتا ہے۔

Leave a Reply