شہر کی نگرانی کیلئے

2 ہزار سال قبل تباہ ہونےوالے شہر کی نگرانی کیلئے روبوٹ کتا تعینات

2 ہزار سال قبل تباہ ہونےوالے شہر کی نگرانی کیلئے روبوٹ کتا تعینات

روم:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پومپی شہر 2000 سال قبل آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں تباہ وبرباد ہوگیا تھا۔اب اطالوی حکام نے اس تباہ ہونے والے شہر کی نگرانی کیلئے ایک روبوٹ کتے کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔روبوٹ کتے کو گشت پر مامور کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مشینی روبوٹ پومپی کے قدیم کھنڈرات میں گشت کرے گا۔اس کی مدد سے چوروں کی بنائی گئی سرنگوں اور قدیم باقیات کے حفاظتی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔

انسانی تاثرات والا روبوٹ تیار

پومپی آرکیالوجیکل پارک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ روبوٹک کتا “اسپاٹ ” امریکی فرم بوسٹن ڈائنامکس نے تیار کیا ہے۔جو اب ایسے قدیم شہر میں گشت کررہا ہے۔جو کہ تقریباً 2 ہزار سال پہلے آتش فشاں پھٹنے سے تباہ و برباد ہو گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اسپاٹ کے ذمے مختلف کام لگائے گئے ہیں۔جس میں مرمتی کام کی پیشرفت کا جائزہ، قدیم باقیات کا معائنہ اور شہر کے آثار قدیمہ کو غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے بنائی گئیں سرنگوں کو تلاش کرنا شامل ہے۔

Leave a Reply