حسن کے سحر میں

اپنے حسن کے سحر میں جکڑ لینے والا پرندہ

ویسے تو یہ ساری کائنات اور اس کا ہر نظارہ ہی اپنی الگ خوبصورتی رکھتا ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک رنگ بدلنے والے پرندے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ اس پرندے کو دیکھ کر فوراً یہ احساس ہوتا ہے کہ جب یہ کائنات اور یہاں کے چرند پرند اس قدر حسین ہیں تو ان سب کو پیدا کرنے والا نا جانے کس قدر حسین ہوگا ۔ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ہمنگ برڈ کی ہے ۔

ہمنگ برڈ کو دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ کہا جاتا ہے ۔ یہ پرندہ عموماً 7 سینٹی میٹر سے لے کر 13 سینٹی میٹر تک کی جسامت کا مالک ہوتا ہے۔ ہمنگ برڈ کی ایک قسم نہایت ہی خوبصورت رنگوں کی حامل ہوتی ہے ۔ ہمگ برڈ کی اس قسم کو رنگ بدلنے والا پرندہ بھی کہا جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی اسی پرندے کی ہے ۔ ویڈیو میں یہ پرندہ ہر لمحہ ، ہر پل اپنا رنگ بدلتا جا رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص نے اپنے ہاتھ پر اس پرندے کو بٹھا رکھا ہے ۔ اس پرندے کے سر کا رنگ گلابی اور جامنی ہے ۔ لیکن جیسے ہی یہ پرندہ اپنا سر گھماتا ہے تو اس کے سر کا رنگ سیاہ اور جامنی ہوجاتا ہے ۔ پرندے کے بار بار سر گھمانے پر ہر لمحہ اس کے سر کے بالوں کا رنگ بھی تبدیل ہوتا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پرندے کے پروں پر کیراٹین کی ایک اضافی تہہ ہوتی ہے ۔ اور اسی تہہ کی وجہ سے اس پرندے کے پر اور بال انتہائی خوبصورت ، حسین اور چمک دار نظر آتے ہیں۔سوشل میڈیا پر موجود صارفین اس پرندے کی خوبصورتی دیکھ کر بے حد حیران ہیں اور خوب کمنٹس بھی کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
خاتون اینکر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply