جہاں وقت الٹا چلتا ہے

دنیا کا وہ حصہ جہاں وقت الٹا چلتا ہے

اگر آپ کے گھر کی دیوار پر لگی اور کلائی پر بندھی ہوئی گھڑی اچانک سے الٹا چلنا شروع ہو جائے تو کیسا لگے گا آپ کو ؟ آپ کو یقیناً ایسا لگے گا کہ شاید اب دنیا ہی الٹی ہوجائے گی اور آپ کا پورا کا پورا شیڈول ہی الٹ پلٹ ہوجائے گا ۔

بھارت میں ایک ایسا علاقہ بھی موجود ہے ۔ جہاں وقت الٹا چلتا ہے سیدھا نہیں یعنی گھڑی دائیں سے بائیں جانب حرکت کرتی ہے ۔

بھارت کی ریاست ریاست چھتیس گڑھ کے شمال میں ایک گاؤں واقع ہے ۔ اس گاؤں میں لوگوں کی گھڑیاں سیدھی نہیں بلکہ الٹی طرف کو چلتی ہیں۔ ان گاؤں والوں کی گھڑیوں کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بعد 1 نہیں بلکہ 11 بج جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قبیلے کے عقائد کے مطابق بائیں سے دائیں جانب کسی بھی چیز کا چلنا اچھا شگون نہیں ہوتا اس لئے اس قبیلے نے 2008 ء میں وقت دیکھنے کے لیے الٹی گھڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ چاند بھی دائیں سے بائیں گھومتا ہے اور دنیا بھی دائیں سے بائیں کی جانب گھومتی ہے ۔

مکینیکل انجینئر ایم ایس راوت کا بھی کا کہنا ہے کہ گھڑیوں کے دوسری جانب گھومنے سے طبیعات کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوتی اور نہ ہی ان قوانین پر کوئی فرق پڑتا ہے ۔

ایم ایس راوت کا کہنا ہے کہ گھڑیوں کا دوسری جانب گھومنا بالکل اس طرح ہوتا ہے کہ آپ سیدھے ہاتھ کے بجائے الٹے ہاتھ کی طرف بیٹھ کر گاڑی چلائیں اور یقیناً ایسا ڈرائیور اچھے اور بہترین انداز میں ٹریفک کو بھی مینج کر رہا ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
دلچسپ خبر: شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کرا دی

Leave a Reply