عوامی نمائندے نے

عوامی نمائندے نے ایک مگرمچھ سے شادی کرلی

میکسیکو: (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے ایک چھوٹے سے دیہات کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی ہے۔

لیکن قدیم رسوم کے تحت یہ ایک علامتی شادی ہے، جس کا مقصد عزت، دولت اور رتبے میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم علامتی شادی میں کی تقریب بہت رنگا رنگ تھی ،جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موسیقی بھی بجائی گئی اور لوگ رقص کرتے رہے۔

کے الیکٹرک کی پُھرتیاں، شہر قائد میں رات کی لوڈشیڈنگ کا آغاز

خیال رہے کہ سان پیڈرو ہومی لیولا نامی چھوٹے قصبے کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے منگل کے دن مگرمچھ سے شادی کی۔

ہسپانوی تہذیب میں سینکڑوں برسوں سے یہ شادیاں رائج ہیں کیونکہ اس کا مقصد فطرت سے نعمت حاصل کرنا ہے۔ اس شادی کا مقصد عزت اور دولت میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔

میئر نے بتایا کہ “اس علامتی شادی کے بعد ہم قدرت سے زیادہ فصلوں ، بارشوں اور دریاؤں میں مچھلیوں کی بہتات طلب کرتے ہیں۔”

اس گاؤں کی اکثریت ماہی گیروں پر مشتمل ہے، یہاں کے لوگ قدیم
ثقافت ، زبان اور رسوم پر سختی سے کاربند رہتے ہیں۔7 سالہ دلہن مگرمچھ کو “ننھی شہزادی” کا نام دیا گیا ہے۔ اس ثقافت میں مگرمچھ دیوتا سمجھے جاتے ہیں اور لوگوں کا خیال ہے کہ ان سے جڑنے سے وہ بھی فطرت سے جڑ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جب مادہ مگرمچھ کو ڈھول کی تھاپ کے شور میں سجا کر لایا گیا تو سڑک کے دونوں اطراف مردوں نے ہیٹ اتار کر استقبال کیا گیا۔ دیہات بھر میں جشن منایا گیا اور لوگ بہت خوش ہیں۔

عوامی نمائندے نے ایک مگرمچھ سے شادی کرلی” ایک تبصرہ

Leave a Reply