ائیرپورٹ پر سینڈوچ

ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے پر خاتون کو بھاری جرمانہ

(ہم دوست نیوز) آسٹریلیا کی ایک خاتون کو ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے کی وجہ سے 3 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق “جیسیکا لی” کا تعلق مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے ہے، وہ سنگاپور سے آسٹریلیا واپس آرہی تھیں کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی مہنگی ترین گاڑی

آسٹریلوی خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس نے سنگاپور ایئرپورٹ پر کسٹم پاس کرنے کے بعد کھانا خریدا تھا۔جیسیکالی نے کھانا مکمل نہیں کھایا تھا اور افسران کے ہاتھوں پکڑی گئی۔

جیسیکالی کا کہنا تھا کہ یہ میری اپنی غلطی ہے، میں نے سنگاپور کے ائیرپورٹ پر ایک فٹ لمبا سینڈوچ خریدا تھا، کیونکہ میں 11 گھنٹوں کی پرواز کے بعد بھوکی تھی اور میں نے اپنی دوسری پرواز سے پہلے چھ انچ کھا لیا تھا جبکہ باقی چھ انچ اس پرواز کیلئے بچا کر رکھ لیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جرمانے کی ادائیگی کی آخری تاریخ 28 تھی، اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے سخت قانون کی خلاف ورزی کی ہے، جو بائیو سکیورٹی قوانین کے ساتھ اپنے مسافر کارڈ پر کھانا لے جانا تھا۔

ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے پر خاتون کو بھاری جرمانہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply