پی ٹی آئی کی جیت

پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کے ہمشکل کا جشن

(ہم دوست نیوز):گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے سب سے آگے ہے ۔

ضمنی الیکشن کے جیسے ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آنے شروع ہوئے میمرز نے بھی اپنی اپنی سیٹس سنبھال لیں اور میمز بنا کر عوام کو خوب ہنسایا۔

سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان 2 کب ریلیز ہوگی؟

کسی پوسٹ میں مسلم لیگ( ن) تو کسی میں پی ٹی آئی کا مذاق بنایا گیا۔

تاہم پاکستان تحریکِ انصاف کی واضح جیت پر میمرز نے بنی گالہ سے بھی لائیو مناظر کی بھرپور منظر کشی کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایک ہمشکل مشہور گانے پر خوب ڈانس کر رہا ہے۔

کسی میمر نے اس کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “بنی گالہ کے مناظر کچھ ایسے ہیں”، تو کسی نے لکھا ہے کہ “پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ووٹرز اپنی جیت کا جشن مناتے ہوئے۔”

خیال رہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔

Leave a Reply