مری کی سیر کرلی

90 سالہ بھارتی خاتون نے 75 برس بعد مری کی سیر کرلی

(ہم دوست نیوز):بھارت سے تعلق رکھنے والی 90 سال کی خاتون رینا چبر ورما نے 75 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران سیاحتی مقام مری کی سیر کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون رینا چبر ورما نے 15 یا 16 برس کی عمر میں تقسیم برصغیر کے وقت اپنا آبائی شہر راولپنڈی چھوڑا تھا اور
اپنے خاندان کے ساتھ بھارت کے شہر پونا منتقل ہوگئیں تھیں۔

یوکرین اور روس میں معاہدہ طے پا گیا

تقسیم برصغیر کے 75 برسوں بعد انہوں نے راولپنڈی میں موجود اپنے آبائی گھر کا دورہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مری میں بھی دن گزارا۔

مری پہنچنے پر سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے رینا ورما کا استقبال کیا اور ان سے ان کی پرانی یادوں سے متعلق سوالات کیے، جن کے جوابات دیتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

بھارتی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ” اس عمر میں میری آخری خواہش پاکستان کا دورہ تھا جو کہ آج پورا ہوگئی، اب کوئی خواہش باقی نہیں رہتی۔ پاکستانی عوام نے جو پیار دیا کبھی بھول نہیں سکتی، یوں لگتا ہے جیسے اپنوں میں ہی آگئی ہوں۔”

Leave a Reply