چوری کرنیوالی ملازمہ

بھارت: 100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

بھارت:(ہم دوست نیوز) بھارت میں 100 گھروں میں گھریلو ملازمہ بن کر چوری کرنیوالی عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے امرپالی گاؤں کی سوسائٹی سے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 3 لاکھ روپے کی مالیت کے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ ملازمہ اپنے مالک کے گھروں سے سونے کے زیورات چوری کرتی تھی اور چوری کیے گئے زیورات کے ذریعے دہلی میں اپنے لئے ایک گھر بھی بنایا ہے۔

اٹلی میں چوری کا عجیب وغریب واقعہ

بتایا جارہا ہے کہ پونم شاہ عرف کاجل کا تعلق بہار کے ضلع بھاگلپور سے ہے، اس نے دہلی، کولکتہ، جودھ پور اور غازی آباد سمیت مختلف شہروں کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جب بھی ملزمہ نے کسی دوسرے شہر میں کسی کو نشانہ بنانا ہوتا تھا تو وہ جہاز میں سفر کرتی تھی۔کاجل نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی بنٹی کی مدد سے منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزمہ کی ناجائز جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور اس کے خلاف گینگسٹرس ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا، چوری میں شامل بنٹی اور زیورات خریدنے والے جیولرز فرار ہیں، ان کو بھی جلد گرفتار کر لیا گے۔

2 تبصرے “بھارت: 100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

Leave a Reply