رشتے کے لیے لڑکی

رشتے کے لیے لڑکی والوں کا انوکھا اشتہار ، سوشل میڈیا پر وائرل

دیکھا گیا ہے کہ آج کل کے دور میں شادی سے پہلے لڑکی اور لڑکے کے گھر والوں کی طرف سے مختلف ڈیمانڈز رکھی جا رہی ہیں ، مثلاً لڑکا کاروبار کرنے والا ہونا چاہیے یا لڑکی ڈاکٹر ، ٹیچر یا کسی بھی اچھے شعبے سے وابستہ ہونی چاہئے۔

اس کام کیلئے لوگوں کی طرف سے باقاعدہ طور اشتہارات بھی دیئے جاتے ہیں۔ شادی کیلئے ایک ایسا ہی انوکھا اشتہار لڑکی والوں نے دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

لڑکی والوں کی جانب سے اشتہار میں کچھ غیر معمولی درخواست کی گئی تھی جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

خاتون نے شوہر کی بے وفائی کا اشتہار اخبار میں دے دیا

اشتہار کے آغاز میں لکھا گیا تھا کہ ایک ایم بی اے لڑکی کیلئے اچھے اور امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی تلاش ہے۔ اس کے بعد لکھا گیا کہ دلہا ڈاکٹر ، صنعت کار یا پھر آئی اے ایس آفیسر ہونا چاہیے۔

علاؤہ ازیں اشتہار میں لکھی جانے والی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ برائے مہربانی سافٹ وئیر انجینئیر اس رشتے کیلئے ہرگز کال نہ کریں۔

مذکورہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ انداز میں تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply