بیوی کا میکے سے

بیوی کا میکے سے سسرال آنے سے انکار ، شوہر کا انوکھا احتجاج

بھارت : (ہم دوست نیوز) بھارت میں بیوی نے میکے سے واپس سسرال آنے سے انکار کیا تو شوہر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہوری لال نامی شخص ناراض بیوی کو منانے کیلئے جب اس کے میکے گیا تو بیوی نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر وہ احتجاجاً ٹاور پر چڑھ گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص 75 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھا ہوا ہے۔بعد میں جب پولیس اس جگہ پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص کو نیچے آنے کیلئے منایا لیکن اس شخص پر کوئی اثر نہیں ہوا ، تاہم جب پولیس والوں نے اس کو یقین دلایا کہ وہ اس کی بیوی کو منا کر واپس لے آئیں گے تب وہ قائل ہو گیا اور ٹاور سے نیچے اتر آیا۔

ٹاور سے اتارنے کے بعد پولیس والے اس شخص کو اپنے ساتھ تھانے لے گئے جہاں اس کے سسرال والوں کو بھی پوچھ گچھ کیلئے تھانے بلایا گیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہوری لال کی بیوی کیوں ناراض ہے اور اس کا سسر اپنی بیٹی کو شوہر کے ساتھ بھیجنے سے کیوں انکار کر رہا تھا ؟

Leave a Reply