افریقی ملک کانگو میں

افریقی ملک کانگو میں اغوا کاروں کی انوکھی واردات

(ہم دوست نیوز): افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں اغوا کاروں نے بھاری تاوان وصول کرنے کیلئے ایک انوکھی واردات انجام دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگو میں اغوا کاروں کی طرف سے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کر کے اس کے بدلے میں بھاری تاوان مانگ لیا گیا ہے۔

اغوا کاروں نے بتایا ہے کہ بن مانس کے 3 بچے ان کی قید میں ہیں، ان کی رہائی کیلئے جانوروں کی پناہ گاہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پناہ گاہ کے عملے نے اس بات کو مذاق سمجھتے ہوئے اغوا کاروں سے بن مانسوں کے قید ہونے کا ثبوت مانگا۔جس پر اغوا کاروں نے اپنی قید میں موجود بن مانسوں کی ویڈیو بنا کر عملے کو بھیج دی۔

بھارت: 100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

پناہ گاہ کے بانی چنٹیرو کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کی صبح 3 بجے اغوا کار پناہ گاہ میں داخل ہوئے اور بن مانس کے پانچ بچوں میں سے تین کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

چنٹیرو نے مزید بتایا کہ بن مانس کے ان تمام بچوں کو اسی سال ہی ریسکیو کیا گیا تھا۔اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ تاوان کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بن مانس کے بچوں کو ڈرگز دی جائیں گی اور نقصان پہنچایا جائے گا ۔

چنٹیرو نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پورے برِاعظم میں اس وقت 23 پناہ گاہیں یہ کام کر رہی ہیں، لیکن اگر ہم تاوان ادا کردیتے ہیں تو مستقبل میں اس طرح کی مزید وارداتوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لئے ہمیں انتہائی ہوشیار رہنا چاہیے۔

افریقی ملک کانگو میں اغوا کاروں کی انوکھی واردات” ایک تبصرہ

Leave a Reply