انڈیا میں گائے نے

انڈیا میں گائے نے اے ٹی ایم مشین پر قبضہ کرلیا ، ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش: (ہم دوست نیوز ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں ریوا کے ایک اے ٹی ایم مشین میں گائے نے قبضہ کر لیا ، گائے مشین بوتھ میں لگے اے سی سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہے، البتہ بھارتی عوام کا اے ٹی ایم میں آنا مشکل ہو گیا ہے، گائے کی بدبو اور گندگی سے وہاں کے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

وائرل ہونیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گائے اے ٹیم مشین بوتھ میں مزے سے بیٹھی ہے جبکہ شہری گائے کی بدبو اور گائے کی موجودگی سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، ایک شہری مشین سے پیسے نکالتےوقت بھی صرف ایک ہاتھ کو استعمال کر رہا کیونکہ دوسرے ہاتھ سے شہری اپنی ناک کو کپڑے سے ڈھانپنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین انتظامیہ پر انگلی اٹھا رہے ہیں جبکہ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ گائے نے اے ٹی ایم کا رخ اے سی کی وجہ سے کیا ہے ، ایک صارف نے سوال پوچھا کہ یہ گائے اے ٹی ایم میں آئی کیسے ؟

Leave a Reply