ڈس لائک بھی کیا

ڈس لائک بھی کیا جاسکے گا ، ٹک ٹاک میں نیا فیچر

(ہم دوست نیوز):شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں اب ویڈیوز کے کمنٹس پر ڈس لائک کا آپشن بھی متعارف کروا دیا گیا ہے، تاہم ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے ،جس کے مطابق ٹک ٹاک صارفین اب تبصروں پر ڈس لائک کا بٹن بھی استعمال کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک ویڈیوز میں لائک بٹن کے ساتھ ڈس لائک بٹن بھی ظاہر ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر رواں برس اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جو کہ اب دنیا بھر میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاکر خابی لیم اسپانسر ویڈیو سے کتنا کما لیتے ہیں؟

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ صرف ڈس لائک کرنے والا صارف ہی اپنا نام ڈس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ باقی صارفین کو پتہ نہیں چلے گا کہ کس نے ڈس لائک بٹن کو استعمال کیا ۔البتہ کسی تبصرے کو ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈس لائک کی تعداد لوگوں کو نظر نہیں آئے گی۔ڈس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کیلئے ایک نیا طریقہ ہے، یہ نیا فیچر ایسے تبصروں سے متعلق بتائے گا جو کہ نامناسب ہیں۔

تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرکے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی ہے۔

Leave a Reply