گھومیں پھریں اور کروڑوں

گھومیں ، پھریں اور کروڑوں روپے کمائیں ، انوکھی پیشکش

یورپ کے حسین ترین ملکوں میں سے ایک آئس لینڈ ہے، جہاں سیر و تفریح کرنا ہر سیاح کا خواب ہوتا ہے لیکن اب وہاں بامعاوضہ بھی سیاحت کی جاسکتی ہے۔

اس خوبصورت ترین ملک کی سیاحت اب خواب نہیں بلکہ حقیقت بن سکتا ہے اور وہ بھی معاوضہ کے ساتھ ، کیونکہ ایک کمپنی کی طرف سے انوکھی ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے جس میں کام نہیں کرنا بلکہ صرف آئس لینڈ کی سیر کرنا ہے۔

خاتون اینکر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یہ کمپنی آئس لینڈ کی سیاحت کے خواہش مند کو 50 ہزار ڈالر یعنی (ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے) سے زیادہ بطور معاوضہ ادا کرے گی۔ دلفریب اور انوکھی ملازمت پر آئس لینڈ جانیوالے شخص کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ نہ صرف پورا ملک گھومے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائے اورمقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو، اس کیلئے اس منتخب شخص کو کمپنی کی طرف سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس ملازمت کیلئے کوئی خاص شرائط نہیں ہیں بلکہ صرف منتخب شخص کو کم از کم ایک مہینے تک آئس لینڈ میں ہی رہنا پڑےگا ، البتہ یہ قیام 6 مہینوں تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس ملازمت کا مقصد آئس لینڈ جیسے خوبصورت ملک کی سادہ طرز زندگی کے فوائد کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

Leave a Reply