خوش قسمتی کی علامت

“خوش قسمتی” کی علامت نایاب گلابی ہیرا نیلامی کیلئے تیار

فرانس:(ہم دوست نیوز) خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا دنیا کا حسین ترین اور نایاب گلابی ہیرا اس سال نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ماسٹر پیس، نایاب زیورات اور دیگر
قیمتی اور قدیم اشیاء کی نیلامی کرنیوالے ادارے کرسٹیز آکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ 18 قیراط سے زائد وزن رکھنے والا ناشپاتی کی شکل کا دنیا کا سب سے بڑا اور نایاب گلابی ہیرا نومبر میں نیلامی کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

300 سال میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا

کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن نے بتایا ہے کہ “یہ ایک انتہائی خوب صورت اور قیمتی پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا بہت مشکل ہے۔”

خیال رہے کہ ہلکے گلابی رنگ کا یہ چمکتا دمکتا ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو کہ دونوں اطراف سے بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے، جبکہ اس نایاب ترین ہیرے کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے۔

اس سے پہلے بھی 2018ء میں کرسٹیز آکشن ہاؤس نے 18.96 قیراط کا “ونسٹن پنک لیگیسی ” نامی ہیرا 5 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

Leave a Reply