کینسر کو شکست دیدی

80 سالہ شخص نے قران پاک سے کینسر کو شکست دیدی

“میں تو ایک عام سا انسان ہوں پر قرآن مجید کی وجہ سے ہی آج میں آپ لوگوں کے سامنے بیٹھا ہوں۔” جی ہاں! یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

اس شخص کا نام شیخ محمد اقبال ہے اور انہیں گلے کا کینسر تھا، جس کی وجہ سے یہ شدید تکلیف میں مبتلا تھے، لیکن قرآن مجید کی تلاوت ، نماز اور روزے کی برکت ہی ہے کہ 80 برس کی عمر میں بھی انہوں نے گلے کے کینسر کو شکست دی۔

انہوں نے بتایا کہ میں دن میں 10 سپارے پڑھ لیتا ہوں ، یوں 3 دنوں بعد ایک قرآن مجید پڑھتا ہوں اور مہینے میں 10 قران مجید مکمل کر لیتے ہیں۔

پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

شیخ اقبال صاحب نے مزید بتایا کہ جب سے میں ریٹائرڈ ہوا ہوں تب سے ہی پورا دھیان مذہب کی طرف ہے ، اس سے پہلے اگر بچپن کی بات کی جائے تو والد صاحب مجھے حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے لیکن میں دنیاوی تعلیم میں زیادہ مگن تھا۔ بس یہی وجہ ہے کہ ایم اے اسلامیات کرنے کے بعد میں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور پھر ملازمت میں مصروف ہو گیا۔

البتہ 2004ء سے کوئی ایسا سال نہیں گیا جب میں ماہ رمضان شریف میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے نہ گیا ہوں۔

اس قدر مذہب کی طرف رجحان کی انہوں نے یہ وجہ بتائی کہ ہمارا گھرانہ ایک مذہبی گھرانہ ہے، والد صاحب حافظ قرآن تھے اور وہ تو پانی والے جہازوں پر اور بسوں پر بھی حج اور عمرے کے لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اب میری اولاد بھی نماز اور روزے کی پابند ہے ، انہوں نے بھی رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں عمرے کر رکھے ہیں۔

Leave a Reply