بلی کی ایسکلیٹر پر

“بلی کی ایسکلیٹر” پر چڑھنے کی ناکام کوشش ، دلچسپ ویڈیو وائرل

اکثر سوشل میڈیا پر بلیوں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ آجاتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی ہی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی “ایسکلیٹر” پر چڑھنے کی کوشش کررہی ہے، یقیناً آپ بھی یہ ویڈیو دیکھ کر مسکرا اٹھیں گے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ “تمہیں معلوم ہے کہ یہ استنبول ہے۔” جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویڈیو ترکیہ کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی پراعتماد انداز سے ایسکلیٹر پر چڑھ رہی ہے ۔لیکن بلی جیسے ہی ایسکلیٹر پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے پھر سے نیچے کی طرف چلی جاتی ہے، یہ دیکھ کر ایک شخص اس کی مدد کو آتا ہے اور بلی کو اُٹھا کر دوسرے ایسکلیٹر پر رکھ دیتا ہے جس کے بعد وہ اوپر پہنچ جاتی ہے۔”

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور اس کو اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین بلی کی ویڈیو دیکھ کر مسکراتے رہے جبکہ کسی نے بلی کی مدد کرنیوالے شخص کی تعریف کی۔ایک اور صارف نے اس ویڈیو کو مشہور کارٹون “ٹام اینڈ جیری” سے ملا دیا۔

Leave a Reply