12 بہن بھائیوں کا

12 بہن بھائیوں کا 1058 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ

میڈرڈ: (ہم دوست نیوز)اسپین میں 12 بہن بھائیوں نے 1058 برس کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے جزیرے گرین کینیریا کے علاقے مویا میں پرورش پانیوالے ہرنینڈیز ۔پیریز بہن بھائیوں کی عمر 76 سے 97 برس کے درمیان ہے۔

چلتی گاڑی کا مختصر وقت میں ٹائر تبدیل کرنے کا عالمی ریکارڈ

7 بھائیوں اور 5 بہنوں پر مشتمل اس خاندان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہم عالمی ریکارڈ توڑ سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب جون کے مہینے میں ہونے والی ایک خاندانی بیٹھک کے دوران ایک مذاق سے شروع ہوا تھا۔ پھر ایک اخبار میں آرٹیکل دیکھا “12 بھائی بہن جن کی عمر 1000 برس سے زائد ہے” جس کے بعد ہم نے معلومات حاصل کیں اور گینیز ورلڈ ریکارڈ تک پہنچ گئے۔

ان بہن بھائیوں میں سب سے بوڑھے جوز ہرنینڈیز-پیریز ہیں جو کہ اس دسمبر میں 98 سال کے ہوجائیں گے اور سب سے چھوٹے بھائی لوئس ہرنینڈیز-پیریز ہیں جوکہ گزشتہ اپریل میں 76 سال کے ہوئے تھے۔

Leave a Reply