نئی دہلی :(ہم دوست نیوز) اکثر دیکھا گیا ہے کہ جاب سے استعفیٰ دیتے ہوئے لوگ اپنی تحریر میں فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہیں اور مروتاً ہی آفس میں گزارے جانے والے وقت کی کچھ تعریف اور اپنے کولیگز وغیرہ کی تعریف کر دیتے ہیں ، تاہم اس شخص کے “3 لفظی”استعفے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔اس شخص نے نہ سیاق دیکھا اور نہ ہی سباق کی پروا ہ کی اور صرف 3 لفظوں میں اپنی بات ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص کے استعفے کی تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر اس نے فقط “بائے بائے سر” ہی لکھا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تصویر ٹوئٹر ہینڈل @MBSVUDU سے شیئر کی گئی ہے۔
اس ٹویٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ہو تو ایسا۔ایک صارف نے لکھا کہ ” میں گزشتہ ہفتے ہی اپنے استعفے میں یہ الفاظ لکھنے کے بارے میں سوچ رہا تھا اور آج وہی تین الفاظ دیکھ رہا ہوں۔”
Simple. pic.twitter.com/JLGkqzVbP2
— Maphanga Mbuso (@MBSVUDU) June 12, 2022