امریکہ میں عجیب وغریب

امریکہ میں عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت

امریکہ : (ہم دوست نیوز) امریکہ میں سمندر سے عجیب و غریب مخلوق نکل آئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں زلزلے کے بعد سمندر کی تہہ سے سمندری مخلوق دریافت ہوئی ہے، جس کا کوئی چہرہ نہیں۔

اس نئی دریافت ہونے والی مخلوق کا سائز کسی گاڑی جتنا ہے جبکہ اس کا جسم بالوں سے ڈھکا ہوا نہایت سخت ہے۔یہ عجیب وغریب مخلوق اُس وقت دکھائی دی کہ جب 28 سالہ میریکا اور ان کا دوست ایڈونی امریکی ریاست اوریگون کے سمندر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے اور وہ اس وقت حیران رہ گئے کہ جب انہیں اچانک سمندر کے ساحل پر ایک سفید بالوں والی مخلوق کی باقیات نظر آئیں۔

عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت، لوگ حیران

انہوں نے بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے اس مخلوق کے اندر پسلیوں کا کوئی پنجرہ موجود ہے لیکن کیا تھا یہ بتانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ یہ مخلوق بہت بڑی تھی جو کسی بڑی گانٹھ کی طرح نظر آتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مخلوق انتہائی خوف ناک نظر آرہی تھی اور اس کے پاس سے انتہائی ناگوار بو بھی آرہی تھی جس کے باعث وہاں کھڑا رہنا مشکل ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے میریکا کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے پاؤں سے اس کو ٹھوکر لگائی تو مجھے اس کے بال بھی انتہائی سخت محسوس ہوئے اور اس کے جسم کی ساخت مضبوط پٹھوں کی طرح لگی۔

Leave a Reply