شادی سے انکار

“سستا لہنگا کیوں منگوایا؟” دلہن کا شادی سے انکار

(ہم دوست نیوز):اکثر بھارت میں شادی کی تقریبات میں مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں پیش آیا،جہاں دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا، جس کی وجہ یہ بتائی کہ بارات کا لہنگا چند ہزار روپوں کا منگوایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے شادی سے اس لئے انکار کیا کہ اس کو سسرال والوں کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لہنگا پسند نہیں آیا تھا۔

6 ارب 70 لاکھ روپے حق مہر ادا کر دیا گیا

لڑکی کا تعلق الموڑہ سے ہے جبکہ سسرال والوں کی طرف سے لکھنؤ سے 10 ہزار روپے کا لہنگا منگوایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ لڑکی کی منگنی رواں برس جون میں ہوئی تھی جبکہ شادی رواں ماہ طے ہوئی تھی جس کیلئے دلہے کے اہلخانہ کی طرف سے کارڈز بھی چھپوائے جاچکے تھے۔دلہن کے انکار کے بعد معاملہ بگڑ گیا تاہم پھر بھی وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت میں دلہن اسٹیج سے اس وقت جیولری اور دیگر قیمتی چیزیں لے کر بھاگ گئی تھی کہ جب دلہے نے اس سے کہا تھا کہ میں تم سے پیار نہیں کرتا۔

Leave a Reply