سب سے چھوٹا قصبہ

تین گلیوں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ

کروشیا میں دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ موجود ہے، جس کا کل حدود اربع 30 میٹر چورائی اور 100 میٹر لمبائی پر مشتمل ہے۔

اس قصبے میں صرف 2 گلیاں اور گھروں کی 3 لائنز ہیں۔ ہم نامی یہ قصبہ سابق یوگوسلاویہ کے بحیرہ ایڈریاٹکس کے کنارے پر واقع ، کروشیا کے اسٹریا ریجن کے درمیان میں ایک انتہائی دل کش اور حسین مناظر والی پہاڑی چوٹی پر واقع ہے۔کروشیا ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔

دنیا بھر میں اس قصبے کی شہرت کی انتہائی اہم وجہ اس کا بہت ہی چھوٹا ہونا ہے ۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے یہ قصبہ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔

قرون وسطی کے دور کے اس قصبے کی آبادی 2021ء کی مردم شماری کے مطابق صرف اور صرف 27 افراد پر مشتمل ہے ، اس قصبہ کی ریکارڈ شدہ تاریخ پر مبنی دستاویز میں پہلی بار اس قصبہ کا تذکرہ 1102ء میں موجود ہے اور اس زمانے میں اس کو چولم کہتے تھے۔

دنیا کی سب سے بڑی کتاب

Leave a Reply