اس خوبصورت قصبے میں

اس خوبصورت قصبے میں رہنے کیلئے ملیں گے 60 لاکھ روپے

روم:(ہم دوست نیوز)ہر کسی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں جائے ، اگر آپ بھی ایسی کوئی خواہش رکھتے ہیں تو یہ پیشکش آپ کیلئے ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی جزیرے پریسچے میں آ کر رہنے والے افراد کو 30 ہزار یورو یعنی 68 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ فی کس دینے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

اس شاندار منصوبے کا مقصد آبادی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے، اس مقصد کیلئے حکومت نے کروڑوں یورو کی رقم مختص کر رکھی ہے جو
کہ ہزاروں افراد کو دینے کیلئے کافی ہے۔

سکاٹ لینڈ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ دریافت

جزیرہ پریسچے میں بسنے والوں کو یہ رقم وہاں مکان خریدنے کیلئے دی جائے گی۔ یہ خوبصورت قصبہ خوبصورت ساحل اور نیلے پانیوں کے قریب آباد ہے اور قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اٹلی کے مختلف علاقوں میں اسی طرح دنیا بھر سے لوگوں کو آ کر بسنے کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔

دراصل اٹلی میں بزرگ افراد کی آبادی میں اضافے کے بعد کوشش کی جارہی ہے کہ نوجوانوں کی آبادی میں بھی اضافہ کیا جائے، جس مقصد کیلئے دنیا بھر سے لوگوں کو وہاں رہنے کی پیشکش کی جاتی ہے۔

Leave a Reply