دنیا کی معمر ترین بلی

دنیا کی معمر ترین بلی، انسانی سالوں کے حساب سے کتنی عمر ہے؟

لندن: (ہم دوست نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے باضابطہ طور پر 1995ء میں پیدا ہونے والی” فلوسی” کو دنیا کی معمر ترین زندہ بلی کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔ 26 برس کی عمر میں، پالتو جانور کی عمر 120 انسانی سالوں کے برابر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 نومبر کو کالی اور بھوری بلی 26 برس اور 316 دن کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں داخل ہوئی، جب چیریٹی کیٹس پروٹیکشن کے ساتھ مل کر تنظیم نے اس کو ریکارڈ سے نوازا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پالتو بلی کی اگرچہ سماعت اور نظر کمزور ہے تاہم پھر بھی یہ اچھی صحت میں ہے۔

دنیا کے 5 عجیب و غریب ریکارڈز ۔۔ آخر کیسے بنے ؟

بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق” فلوسی” کی زندگی کا آغاز ایک بے گھر بلی کے طور پر ہوا تھا، وہ مرسی سائیڈ ہسپتال کے پاس ہی بلیوں کی کالونی میں رہتی تھی، جب ایک کارکن اس کو گھر لے گیا۔ فلوسی 10 برس تک اس عورت کے ساتھ رہی یہاں تک کہ اس کا انتقال ہوگیا، اور بلی کو اس عورت کی بہن نے گود لے لیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ فلوسی 14 برس تک اس عورت کے ساتھ رہی یہاں تک کہ وہ بھی انتقال کر گئی۔ جس کے بعد بلی کو کیٹس پروٹیکشن چیریٹی میں ایگزیکٹو اسسٹنٹ اور تجربہ کار وکی گرین سینئر بلی کی دیکھ بھال کرنے والا اس بلی کو اپنے ساتھ دوبارہ گھر لے گیا۔

Leave a Reply