مانو بلی اکثر ہی اپنی دلچسپ ویڈیوز اور نت نئی حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبزول کرا لیتی ہے۔
ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
"Yep, looks good… now pull the wires through over here and we're done" –Electricatian pic.twitter.com/hSY3UidiSK
— Madeyousmile (@Thund3rB0lt) November 24, 2022
اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مانو بلی الیکٹریشن بنی ہوئی ہے۔
ٹوئٹرصارف میڈیوسمیل کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک بلی کو ایک آدمی کی مدد کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی چھت پر الیکٹرک کے حوالے سے کام کررہا ہے اور اچانک ایک بلی بھی وہاں آ جاتی ہے اور ایک ماہر الیکٹریشن کی طرح چھت کا مشاہدہ کرنے لگتی ہے۔
بلی کی اس حرکت پرجہاں وہاں موجود نوجوان اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ سکتا وہیں پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔
ٹوئٹرصارف میڈیوسمیل نے مانو بلی کی اس کیوٹ ویڈیو کو گزشتہ دن ٹویٹر پر شئیر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔