دریا پر برف

قدرت کا حسین شاہکار ، دریا پر برف کا پھول بن گیا

( ہم دوست نیوز) ناروے کے سابق سفیر ایرک سولہیم نے سوشل میڈیا پر پانی کے اوپر برف سے بنے ایک پھول کی تصویر اپلوڈ کی ہے۔

اس ٹویٹ کو پبلش کیے جانے کے بعد سے اب تک 36,000 سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں جب کہ اس کو لائکس بھی 1 ہزار سے زائد مل چکے ہیں۔

سفارت کار ایرک سولہیم نے تصویر کے کیپشن میں قدرت کی خوب صورتی اور دلکشی کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دلکش منظر چین میں واقع دریائے سونگھوا کا ہے۔

ایک چینی اخبار کے مطابق برف کے پھولوں کی تشکیل زیادہ تر موسمی حالات پر منحصر ہوتی ہے جب کہ یہ پھول جھاڑیوں پر سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔

اس طرح سورج کی روشنی میں دریا کا پانی چمکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سورج کی روشن کرنیں برف کے ڈھانچے پر پڑ کر اس کو پھول کی طرح نمودار کرتی ہیں اور اس منظر کو دیکھنے والے اس کے جادو بھرے اثرات میں کھو جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی قدرت کی انتہائی خوب صورتی اور دلکشی کو سراہ رہے ہیں۔

قدرتی حسن سے مالا مال وادی بروغول

Leave a Reply