2 سیاحوں کا

2 سیاحوں کا 4 دن میں ساتوں براعظموں کا سفر مکمل

نئی دھلی: ( ہم دوست نیوز ) 2 بھارتی سیاحوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا انتہائی دلچسپ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ان دونوں سیاحوں نے کل 4 دن کے اندر اندر ساتوں براعظموں کا سفر مکمل کیا ہے۔

سجوئے کمار مترا اور علی ایرانی نے کل 3 روز، 1 گھنٹے، 5 منٹ اور 4 سیکنڈ میں ساتوں براعظموں کا سفر طے کیا ہے جو بظاہر ناممکن تھا۔ ان میں سے علی ایرانی کافی مشہور شخصیت اور ممتازِ ماہرِ نفسیات ہیں۔

سجوئے کمار اور علی ایرانی نے 4 دسمبر کو انٹارکٹیکا سے اپنے سفر شروع کا آغز کیا تھا اور 7 دسمبر کو میلبرن پہنچے تھے۔ اس سے قبل 2020ء میں یو اے ای کی خولہ الرومیتھی نے صرف 3 روز 14 گھنٹے، 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں اپنا سفر مکمل کر لیا تھا۔ یہ ریکارڈ تقریباً 13 گھنٹے کے فرق سے دو بھارتی سیاحوں نے توڑ دیا ہے۔

اس موقع پر ماہر نفسیات علی ایرانی نے کہا ہے کہ ریکارڈ اسی لیے بنائے جاتے ہیں کہ کوئی ان کو برابر کردے اور توقع ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ بھی بہت جلد برابر ہوجائے ۔

میشا شفیع نے مداحوں کو اپنی فلم کی پہلی جھلک دکھا دی

Leave a Reply