کراچی: ( ہم دوست نیوز ) انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ ملکی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی واضح کمی کے ساتھ 1818 ڈالر کی سطح پر آچکی ہے جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپیہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 8 سو 57 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ اور 95 ہزار 1 سو روپے جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ ، 67 ہزار 267 روپے ہوگئی ہے ۔