فیصل آباد: ( ہم دوست نیوز ) وفاقی حکومت نے ایکشن لے لیا ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل کھجوروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کیا جانے والا اضافہ واپس لے لیا گیا ہے ۔
کھجور کو لگژری آئٹم قرار دیتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی 10 فی صد سے بڑھا کر 74 فی صد کردی گئی تھی ، سوشل میڈیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے اضافے پر تاجروں کے تحفظات کو اجاگر کیا گیا تھا ۔
ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کے باعث کھجوروں کی قیمت میں کئی گنا تک اضافہ ہو گیا تھا ، وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی میں کیا گیا یہ اضافہ واپس لے لیا ہے ۔
وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔