قصور : (ہم دوست نیوز) ساندہ کالاں میں انصار علی سپائس گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر جعلی مصالحے کی سپلائی ناکام بنادی گئی ہے ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 137 کلوگرام جعلی مصالحہ جات تلف کر دیے گئے ہیں، سرخ مرچ پاؤڈر کا موقع پر ٹیسٹ فیل ہو جانے پر باقی کی کارروائی عمل میں لائی گئی، چیکنگ کے دوران ورکز کے میڈیکل سرٹی فکیٹس کی عدم دستیابی رہی ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کامزید کہنا تھا کہ اس مضر صحت مصالحے کو مختلف برانڈز کی خوبصورت پیکنگ میں فروخت کیا جانا تھا، اس کے بعد یہ مصالحہ جات لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیے جانے تھے۔
ملاوٹی مصالحہ جات بنانے والے انصار علی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔