منی بجٹ: 100 کے چارج پر کتنے روپے کا بیلنس ملے گا ؟

منی بجٹ: 100 کے چارج پر کتنے روپے کا بیلنس ملے گا ؟

لاہور: (ہم دوست، ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے منی بجٹ کے بعد ٹیلی کام سروسز کیلئے ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کئے جانے سے 100 روپے کا ری چارج کروانے پر شہریوں کو صرف 72 اعشاریہ 80 روپے کا بیلنس ملے گا۔

منی بجٹ میں پیش کی گئی تجویز کے مطابق ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 100 روپے کے بیلنس میں سے 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جو اس سے قبل 9 روپے 10 پیسے تھی۔ صارفین سیلز ٹیکس کی مد میں 100 روپے کے بیلنس پر بدستور 14 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔

ٹیلی کام صارفین سے 100 روپے بیلنس پر ایڈوانس اور سیلز ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔واضح رہے منی بجٹ سے پہلے صارفین کو 100 روپے کا بیلنس کروانے پر 76 روپے 10 پیسے کا بیلنس ملتا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا کے ایسے ملک کے طور پر ہوتا ہے جہاں ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ہمارا ملک اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایڈوانس ٹیکس بڑھانے سے انٹرنیٹ کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔ اگرچہ ایڈوانس ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کرائی جا سکتی ہے لیکن پاکستان میں ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے 187 ملین افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں، ان کا تعلق کم آمدنی والے طبقے سے ہے۔

یہ طبقہ ریٹرن جمع نہیں کرواتا، اس لئے یہ صارفین ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ بھی نہیں کرا سکتے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت نے 21-2020ء کے وفاقی بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا۔ بعد ازاں ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم ٹیکس خسارے پورا کرنے کے لئے موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔

منی بجٹ: 100 کے چارج پر کتنے روپے کا بیلنس ملے گا ؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply