سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی:(ہم دوست) پاکستان میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ، ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے پاس کتنے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے؟

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر بڑھ کر 1825 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply