کیا ٹیوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور:(ہم دوست نیوز) سینئر صحافی فصیح منگی نے پیر کے روز ان خبروں کو مسترد کر دیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ ٹیوٹا انڈس موٹرز پاکستان میں اپنی پیداوار بند کر دے گی۔
وہ سینئر صحافی مبشر لقمان کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ”ٹیوٹا انڈس جلد ہی اپنی پروڈکشن بند کر دے گی۔ مبشر لقمان نے اپنی ٹویٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ کمپنی کے پاس کوئی زرمبادلہ نہیں ہے اور اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ مدد نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کو اپنا آپریشن بند کرنے سے پہلے گاڑیوں کے لیے لی گئی تمام ایڈوانس رقم واپس کرنی ہوگی.
عالمی جریدے بلومبرگ سے وابستہ صحافی فصیح منگی نے مبشر لقمان کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ منگی نے کہا کہ اگر ٹیوٹا کی پاکستان میں بندش ہو بھی جائے تو یہ مستقل نہیں ہو گی۔

Leave a Reply