انڈے ، گوشت اور گھی

انڈے ، گوشت اور گھی مزید مہنگے ہو گئے

( ہم دوست نیوز) پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں مرغی کی قیمتیں تو کم نہیں ہو سکیں لیکن گائے و بکرے کا گوشت، گھی اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں ۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث لاہور شہر میں مرغی کا 1 کلو کا گوشت 649 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جب کہ بکرے کا گوشت 1700 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کلو کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں اس وقت گائے کا گوشت 1100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کا اس کا سرکاری نرخ 900 روپے فی کلو مقرر ہے۔

انڈے کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہو چکی ہے ، درجۂ دوم اور درجۂ سوم گھی بھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے ۔

جب کہ درجۂ دوم گھی کی فی کلو قیمت چار سو اسی ( 480 ) روپے تک پہنچ گئی ہے ، گھی کا 16 کلو کا کنستر 400 روپے تک مہنگا ہوا ہے ۔

صوبے میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Leave a Reply