سینٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے نتائج : مظہر چودھری

سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدوار کی جیت حکمران اتحاد کے زوال کی شروعات کہی جا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی اپنا بہترین وقت گذار چکی، مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات سے اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی قائدین ایک ایک کر کے ضمانتوں پر رہا ہو گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ عوامی سطح پر ن لیگ اور پی پی کی نمائندگی کم نہیں ہو سکی۔

پہلے دو سالوں میں احتساب کی آڑ میں اپوزیشن جماعتوں کو اپوزیشن کے قابل نہ چھوڑنے والی حکمران جماعت کو ایوان کے اندر اور باہر اب سخت قسم کی اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میرے خیال میں پی ٹی آئی حکومت کا مدت پوری کرنا حکومت، اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب کے حق میں بہتر رہے گا اور غالب امکانات بھی یہی ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی تاہم وزیراعظم کی کرسی پر نیا چہرہ دیکھنے کو مل سکتا ہے

Leave a Reply