ملٹری کالج سوئی میں بلوچ کلچرل ڈے کی تقریب

دو مارچ کا دن ہرسال بلوچی یوم ثقافت کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن بلوچ قوم اپنی تاریخ، تہذیب اور ثقافت سےاپنا رشتہ استوار کرتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ملٹری کالج سوئی کے کیڈٹس نے بلوچی یوم ثقافت کو بھرپور طریقے سے منایا۔صبح کی افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ نے تمام بلوچ ملازمین کا شکریہ ادا کیااور کالج امور میں ان کی محنت اور جانفشانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی ترقی و ترویج میں بلوچ ملازمین کا کردار سب سے اہم ہے۔بعد ازاں ثقافتی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں کمانڈنٹ نے تمام بلوچ ملازمین کے ساتھ شرکت کی۔

دن بھر مختلف تقریبات کی صورت میں بلوچستان کی تاریخ و تہذیب سے کیڈٹس کو آگاہ کیا گیا۔بلوچی ثقافتی ورثہ کے کئی نمونے نمائش کے لیے رکھے گئے۔اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ ملٹری کالج سوئی برگیڈئیر عبدالمنان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اختتامی تقریب میں کیڈٹس نے بلوچی گیت ، بلوچی شاعری اور بلوچی زبان میں تقاریر پیش کیں۔کیڈٹس کی جانب سے کیے گئےثقافتی رقص سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔اس کے بعدمعروف بلوچی گلوکار سبز علی بگٹی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورتقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ ملٹری کالج سوئی برگیڈئیر عبدالمنان نے تما م کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں ثقافتی روایات کی اہمیت واضح کی اورکیڈٹس کو اپنی تہذیب و ثقافت اور ان سے منسلک اقدار پر گامزن رہنے کی تلقین کی۔ کیڈٹس ، آفیسرز اور فیملیز نے ڈرامہ کلب کے ثقافتی شو کو بہت سراہا۔

تقریب کی کچھ تصویری جھلکیاں

Leave a Reply