بدن کے کوڑھ کو مرہم سے ڈھانپ سکتی ہے
کہ تابکار عناصر کو بھانپ سکتی ہے
بغیر باپ کے بچے کو جَن بھی سکتی ہے
کبھی جہان کی پھولن سے ٹھن بھی سکتی
امیر آمر کی وردی اتار سکتی ہے
اسکول جانے کی دہشت کو مار سکتی ہے
کسی سے مہر میں اک نہر مانگ سکتی ہے
ذرا سی عمر میں کے ٹو پھلانگ سکتی ہے
جو کم سے کم بھی ہو، رومان سینچ سکتی ہے
بلیک ہول کی تصویر کھینچ سکتی ہے
Load/Hide Comments