میری ڈائری کا ورق : عافیہ رائے

اج ویکھے گا گرووو میرا۔۔۔
دیکھ لیا جی گرووو آپکا اور صرف پاکستانی قوم ھی نے نہیں ساری دنیا نے ھی دیکھا۔۔۔۔
مجھے تو لگتا ھے آپ نے سارا زور “گرووو سونگ” بنانے پر ھی لگا دیا۔۔۔۔۔۔
کاش کہ نا اہلی اور غیر ذمہ داری کا میڈل بھی ہوتا جو اب پی سی بی کی انتظامیہ کے گلے میں ڈالا جاتا۔۔۔
میں یہ سوال کرنا چاہوں گی کہ کیا پی سی بی کی انتظامیہ میں ننھے منے بچے شامل ھیں جنھیں یہ اندازہ نہیں کہ اتنے بڑے ایونٹ کی منصوبہ بندی کس طرح سے کرنی ھے ،آپ تمام ذمہ دار لوگ سر جوڑ کے بیٹھیں، اپنا ھوم ورک کریں، جسکا جو شعبہ ھے اس کو پابند کریں کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ھو۔
کیا آپ نہیں جانتے کہ آپ کے ھاں غیر ممالک کے کھلاڑی آ رہے ھیں اور کھیل کے ساتھ ساتھ آپ نے کووڈ 19 کو مدنظر رکھ کے اس سے متعلق بھی انتظامات کرنے ھیں؟
اب آپ نے فرما دیا کہ انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ھے۔۔۔۔!!
یہ کیسا جواب ھے!!
میں تو کئی ماہ وسال سے جناب کا یہی اعلانیہ سن رھی ھوں جب بھی پاکستان میچ ہار جائے، کارکردگی اچھی نا دکھاے تو ۔۔۔۔۔۔
صاحب فرما دیتے ھین کہ کچھ کوتاہیاں تھیں ان پہ کام کریں گے اپنی کمزوری کا اندازہ ھوا آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے ،
بھئی جب آپ تیاریوں میں مصروف ھوتے ھین تب آپ کو اپنی کمزوری کا اندازہ کیوں نہیں ھوتا تب ھر لحاظ سے اپنا جائزہ کیوں نہیں لیتے؟
ایک ایونٹ پر آپ کروڑوں روپیہ لگا رہے ھیں تو آپکو نہیں پتہ کہ کس شعبہ پر کتنے پیسے خرچ کرنے ھیں، کس موقع پر کس نقطہ کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاھئے؟
کب تک سیکھتے رہیں گے آپ،
کب تک ایسی بچگانہ لاجک دیتے رہیں گے آپ؟
اگر ایسے ھی نادان کم فہم اور اناڑی اکٹھے کر کے آپ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے رہے تو۔۔۔۔
“پاکستان میں گرووورز ہی رہ جائیں گے

Leave a Reply