شب برات کا تعارف
شب برات برکتوں اور رحمتوں والی شب ہے اس شب کو،” لیلۃ المبارکہ”( یعنی برکتوں والی رات),” لیلتہ ا لبراتہ” یعنی (دوزخ سے نجات والی رات) ،”لیلتہ المغفرات “یعنی (مغفرت کی رات) ،”لیلتہ التکفیر” یعنی( گناہوں کو مٹانے والی رات)،”
لیلتہ الشفاعت” یعنی( شفاعت والی رات،)اور اس کو لیلۃ القسمتہ التقدیر بھی کہا گیا ہے
قرآن کریم کو بھی اس برکت والی رات میں نازل کیا گیا اس شب میں ہر حکمت والا کام تقسیم کر دیا جاتا ہے اور اس میں سال کے حالات قلم بند کر دیے جاتے ہیں بیماری ,تندرستی, فراخی, تنگدستی, راحت, فتح ،یہاں تک کہ ہر وہ شخص جو اس سال میں پیدا ہونے یا مرنے والا ہے اس کا وقت اس شب میں لکھ دیا جاتا ہے ،
ارشاد ربانی تعالیٰ ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے،
“”اس میں ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے”
شب برات میں انعامات
اس شب میں رب العالمین کی طرف سے لوگوں کو انعامات و اکرامات سے نوازا جاتا ہے ،لوگوں پر خصوصی رحمت ہوتی ہے، گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے، اور دعاؤں کو مستجاب کیا جاتا ہے، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
اس شب برات میں اللہ تعالی مغرب کے وقت سے آسمان دنیا پر اپنی رحمتوں کے ساتھ نزولِ فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخشش کا طلبگار کہ میں اس کو بخشوں، ہے کوئی روزی کا طلبگار، کہ میں اسے روزی دوں، ہے کوئی بیمار کہ اس کو صحت دوں، غرض یہ کہ صبح صادق تک یہ صدا آتی ہے