محمد رضوان اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچا ہے: ناصر بٹ

پاکستان کرکٹ میں میں رضوان کا سب سے بڑا فین ھوں اور اسکی کچھ وجوھات ھیں جن میں سب سے بڑی وجہ یہ ھے کہ رضوان صرف اور صرف اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچا ھے.

ایک ایسا کھلاڑی جسے دو سال پہلے پی ایس ایل میں اسکی فرنچائز اسے فائنل الیون میں نہیں رکھتی تھی وہ آج کا سپر سٹار کھلاڑی بنا ھے تو صرف اور صرف اپنی محنت سے بنا ھے
آپ یاد کیجئے کہ اس نے کس کھلاڑی کی جگہ لی ھے ۔۔۔۔۔جی ھاں سرفراز احمد جو کہ پاکستان کی چیمپئیننز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا کپتان تھا اور یوں لگتا تھا کہ آئندہ دس سال تک اسکی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، ایسے میں رضوان جیسے بالکل محدود کرکٹنگ صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی کا ٹیم میں جگہ بنانا اور پھر ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ھونا ۔۔۔۔۔۔کمال کی بات ھے
رضوان ایک میک شفٹ اوپنر کے طور پر ٹرائی کیے گئے، بابر اعظم کی طرح وہ ایک گفٹڈ پلیئر نہیں تھے انکے پاس 360ّّّ اینگل شاٹس بھی نہیں تھیں انہوں نے اپنی چند شاٹس پر محنت کی اور اس میں کمال حاصل کیا، اعتماد مگر بلا کا ھے کل کے میچ میں تو اس نے حیران کر دیا کہ یوں لگا جیسا وہ پاکستان کپ کا کوئی عام سا میچ کھیل رھے ھوں غالباً دوسرے اوور میں اسے وکٹوں کے پیچھے ھنستا دیکھ کر بیٹسمین بھاری سلجنگ سے زیادہ انڈر پریشر ھوئے۔

کل کے میچ میں رضوان کی جتنی تعریف ھونا چاھیے تھی وہ نہیں ھو سکی . میڈیا مسلسل بابر اعظم کی بات کرتا رھا. بابر بلاشبہ اس وقت دنیا کا بہترین بلے باز ھے مگر کوئی مجھے پوچھے تو بابر کی کل کی پرفارمنس میں بھی رضوان کا بہت بڑا ھاتھ ھے، جس طرح رضوان نے کل پہلے اوور میں چھکا لگا کر بھارتی بولنگ کو انڈر پریشر کیا اور پھر جسطرح رضوان نے وکٹوں کے درمیان بابر کو دوڑایا اس سے میچ کے کسی حصے میں پاکستانی بیٹنگ پر پریشر نہیں آیا اور بابر کو کوئی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی ضرورت محسوس نہیں ھوئی
میرے نزدیک رضوان جیسا کھلاڑی کسی بھی ٹیم کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں، جو انرجی وہ اپنی موجودگی سے ٹیم میں پیدا کرتا ھے وہ بے مثال ھے
شاندار رضوان ! تم نے ثابت کیا ھے کہ صرف خداداد صلاحیت ھونا ھی سب کچھ نہیں ھوتا، کوئی بھی کھلاڑی خداداد صلاحیت کے باوجود محنت نہ کرنے سے ناکام اور کوئی ایوریج صلاحیتوں والا انسان بھی محنت کر کے کامیاب ترین بن سکتا ھے

Leave a Reply